نورانی قاعدہ و بنیادی اردو کورس کا تعارف • قرآنِ کریم سیکھنے کے لیے نورانی قاعدہ کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس کتاب میں حروف کی پہچان، حروف کے مخارج، حروف کی شکلیں، الفاظ کو جوڑنا، پھر چھوٹے چھوٹے جملوں کے ذریعے قرآنی جملوں تک پہنچنا ہوتا ہے۔• اس کتاب میں تجوید کے قواعد کی بھی رعایت ہے، جس سے قرآنِ کریم تجوید کے ساتھ پڑھنا آسان ہوتا ہے۔• نورانی قاعدہ و بنیادی اردو کورس میں نورانی قاعدہ کے ساتھ بالکل شروعات سے اردو پڑھائی جاتی ہے۔• یہ کورس ایک سال کا ہے، اور روزانہ ایک گھنٹے کی تعلیم ہوتی ہے۔ شام کے سوا چھ بجے سے سوا سات بجے(06:15 – 07:15)تک اس کا وقت ہے، موسم کے لحاظ سے کچھ کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے۔• اس کورس میں ہفتہ وار دعائیں، سنتیں، اسلامی آداب و اخلاق کا بھی درس ہوتا ہے۔• تعلیم زوم پر ہوتی ہے، تمام طالبات کا کیمرہ بند ہوتا ہے، اساتذہ و استانیوں کا کیمرہ بھی بند ہوتا ہے، صرف کتاب شیئر ہوتی ہے۔• اتوار کو چھٹی رہتی ہے، موقع بموقع جائزہ اور ٹیسٹ کا بھی نظام بنایا جاتا ہے۔• اس کورس میں داخلہ سال میں ایک بار شوال کے مہینے میں ہوتا ہے، پھر پورے سال نہیں ہوتا۔ ایڈمیشن گوگل فارم کے ذریعے ہوتا ہے۔• اس کورس میں رجسٹریشن فیس سو روپے (100) ہے، جب کہ ماہانہ فیس چار سو (400) روپے ہے۔ ایک سال کی مکمل فیس ادا کرنے پر ایک مہینے کی چھوٹ رکھی گئی ہے، یعنی چوالیس سو (4400) روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔• یہ کورس ای۔ دار العلوم الاسلامیہ دیوبند کے زیرِ اہتمام جاری ہے، جس کے ڈائریکٹر حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد نوشاد نوری قاسمی ہیں، جو دارالعلوم وقف دیوبند کے مقبول استاد اور عربی میگزین “وحدة الأمة” کے سب ایڈیٹر ہیں، اور اپنی تحریری، تصنیفی، دعوتی و اصلاحی خدمات کی وجہ سے علمی حلقوں میں معروف ہیں